شنیرا اکرم 60 فیصد پاکستان اور 40 فیصد آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ ہونگی:وسیم اکرم

اہلیہ چاہتی ہیں کہ آج کا میچ بارش کی نذر ہوجائے:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 12:53

شنیرا اکرم 60 فیصد پاکستان اور 40 فیصد آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ ہونگی:وسیم ..
ٹانٹن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں ان کی اہلیہ شنیرا اکرم 60 فیصد پاکستان اور 40 فیصد آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ ہونگی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلروسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شنیرا چاہتی ہیں کہ آج کا میچ بارش کی نذر ہوجائے۔ورلڈکپ 2019 ءمیں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف مقابلے کےلئے آج میدان میں اترے گی، میچ ٹانٹن میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹانٹن میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں بارش کے خدشات ٹل گئے اور مکمل میچ ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔وسیم اکرم کا اس اہم میچ کے بارے میں کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ہونا دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے، دونوں ٹیمیں اس میچ میں دو پوائنٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 10 ویں مرتبہ مدمقابل ہوں گی ، اب تک 9میچوں میں آسٹریلیا نے پانچ اور پاکستان نے چار میچز جیتے۔