Live Updates

وفاقی حکومت نے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے، انصر اقبال ہرل

بدھ جون 13:40

وفاقی حکومت نے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے عوام دوست اور متوازن ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرانصر اقبال ہرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بنیادی ریلیف میسر ہوگا ۔بجٹ میں دفاع ،ترقیاتی پروگرام،توانائی و دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کے لئے بجٹ میںحکومت نے 45 ارب اور صحت کیلئی45 ارب خطیرفنڈز مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم اور صحت کے فروغ و ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،جسکی واضح مثال وفاقی بجٹ میں کثیر فنڈمختص کرناہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تعلیم کے فروغ اور ملک میں تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے سود مند ثابت ہو گااور اس سے نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ا پنے اخراجات کم کر کے وسائل عوام کی ترقی پر خرچ کررہی ہے جو خوش آئند ہے۔
بجٹ 20-2019ء سے متعلق تازہ ترین معلومات