قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا میٹرک کے نتائج اعلان

سائنس میں وصیلہ بتول نے پہلی، وقاص حسین نے دوسری ، رحمین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ میں شازیہ کی پہلی پوزیشن

بدھ جون 13:56

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت دہم 2019ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا علان کردیا۔ امتحانات میں طالبات نے میدان مارلیا۔ نتائج کا اعلان شعبہ امتحانات کے کنٹرولر محمد عارف نے کیا۔ نتائج کے مطابق جماعت دہم کامجموعی رزلٹ کی شرح 72.29فیصد رہا۔سائنس گروپ میںفالکن انسٹیٹوٹ آف ماڈرن سائنسز ہائی سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور کی طالبہ وصیلہ بتول دخترعلی نی1100میں سی1006نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول امپھری گلگت کے طالب علم وقاص حسین ولد محمد حسین نے 984 نمبر لے کر دوسری ،دی لیجنٹس ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت کی طالبہ رحمین دختر امیر شاہ نی983 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلئے جبکہ آرٹس گروپ میں ایف جی بوائز ہائی سیکنڈری سکول کچورہ سکردو کی طالبہ شازیہ بنت محمد الیاس نے 1100میں سی920نمبر لے کر پہلی ،ایف جی گرلز ہائی سکول سکردو کی طالبہ منیرہ زہراء بنت صلاح الدین نے 898 نمبر لے کر دوسری ، ایف جی گرلز ہائی سکنڈری سکول کشروٹ کی طالبہ کلثوم بنت فاروق احمد حاجی نے 887 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر 9264 طلباء شریک ہوئے، جن میں 6697 طلباء پاس ہوئے جبکہ2567 طلباء امتحان پاس کرنے میں ناکام ہوئے۔ نتائج کے مطابق ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 70.91فیصد، ضلع سکردو کا 71.37فیصد، ضلع دیامر 71.97، ضلع غذر 80.12، ضلع گانچھے 79.10، ضلع استور کا 60.85، ضلع ہنزہ کا 65.52، ضلع نگر کا 51.90، ضلع شگر کا 72.29 جبکہ ضلع کھرمنگ کا 56.79 فیصد رہے۔

متعلقہ عنوان :