ایرانی ایٹمی پروگارم پر امریکا اور اسرائیلی کا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے

بدھ 12 جون 2019 14:05

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) روس نے ایران کے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کی دھمکیوں اور اسرائیلی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائی پر اپنے دو ٹوک موقف کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابللاغ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں رائے دینے کا اختیار بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے پاس ہے اورایرانی ایٹمی پروگرام کے متعلق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو کے نزدیک ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی معتبر اداروں کی تائید شدہ رپورٹ ہی معتبر ہے ترجمان نے کہا کہ ماسکو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اسی وقت تک پابند رہے گا جب تک تمام فریق اس پر عمل پیرا رہیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد عالمی سطح پر ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاہدہ کی تائید اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کی ہے جو ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے۔