چین کے صوبے چنگ ہائی میں 50 کلو میٹر ایکسپریس وے کے متعدد حصے ستونوں پر بنا کر 67 ہزار درختوں کو بچالیا گیا

بدھ 12 جون 2019 14:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) چین کے شمال مغربی صوبے چنگ ہائی میں پچاس کلو میٹر ایکسپریس وے کے متعدد حصے ستونوں پر بنا کر 67 ہزار درختوں کو بچا لیا گیا۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ایکسپریس وے زالانگو اور نین بو نامی شہروں کو آپس میں ملاتی ہے اور بیشان نیشنل فاریسٹ پارک اور کینگ جیاشیا پراونشل فاریسٹ پارک سے گذرتی ہے۔

(جاری ہے)

چینی حکام کے مطابق سڑکی کی تعمیر سے ہزاروں درختوں کی کٹائی سے بچنے کے لئے اقدامات کے باعث یہ سڑک پانچ سال کی طویل مدت میں مکمل ہوئی۔ نصف سڑک ایسے علاقوں سے گزرتی ہے جہاں گھنے جنگلات ہیں۔ان علاقوں میں درختوں کو بچانے کے لئے یا تو یہاں بلند ستوں بنا کر ان پر سڑک بنائی گئی یا اس کا سروے تبدیل کرکے اسے ایسے علاقوں سے گذارا گیا جہاں درخت نہیں تھے یا بہت کم تھے ۔ ایسے علاقوں میں سڑک کی تعمیر کے دوران پیدا ہونے والے ملبے کو جنگل میں ایسے ہی پھینک دینے کی بجائے اسے سڑک کے کنارے 42پارکنگ بیز تعمیر کرنے کے لئے استعمال کیا گیا جہاں درخت لگا کر اس کو مزید خوبصورت بنا دیا گیا اور اب اس سڑک کا شمار صوبے کی خوبصورت ترین سڑکوں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :