پاکستان میں جلد نئی سیاسی جماعت بننے کو تیار

سابق وفاقی اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ جون 13:47

پاکستان میں جلد نئی سیاسی جماعت بننے کو تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2019ء) :سابق وفاقی اطلاعات و نشریات محمد علی درانی سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے۔قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد علی درانی نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد علی درانی ان دنوں اپنے سیاسی دوستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے مکمل مشاورت کے بعد اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے صوبائی سیکرٹری چاروں صوبوں میں قائم کیے جائیں گے۔

مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں قائم ہو گا۔ذرائع کے مطابق محمد علی درانی آئندہ چند روز میں باقاعدہ اپنی پارٹی کا اعلان کریں گے۔خیال رہے محمد علی درانی اس سے قبل پاسبان اور ملت پارٹی بنا چکے ہیں۔ملت پارٹی کو مسلم لیگ ق میں ضم کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے متبادل ایک نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اپنی اپنی قیادت سے ناراض رہنماؤں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کے خلاف سنگین کرپشن کے مقدمات اور نا اہلی کے سبب ملک کے سیاسی اور مقتدر حلقوں نے قومی سطح پر ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا۔ سینئیر سیاستدان محمد علی درانی اس نئی جماعت کی تشکیل کے لیے کافی متحرک ہیں اور ان کے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ناراض رہنماؤں اور کارکنوں سے رابطے بھی جاری ہیں۔

سیاسی ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات تک کرپشن کے مقدمات کی وجہ سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے مستقل طور پر نااہل ہونے کا خدشہ ہے جس سے ان کا پاکستانی سیاست میں مؤثر کردار بھی تقریباً ختم یا انتہائی کمزور ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان دونوں جماعتوں کی انتخابی طاقت بھی بہت کمزور ہو جائے گی ایسے میں ملک کو ایک نئی قومی سیاسی جماعت کی ضرورت ہو گی جو اس سیاسی خلا کو پر کر سکے۔

محمد علی درانی اس سیاسی جماعت کے قیام کے لیے اپنے دوستوں اور دیگر ہم خیال سیاستدانوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس جماعت کے قیام کے لیے ایک روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق مذکورہ جماعت ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ان رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے بڑے متبادل کے طور پر سامنے آئے گی جن کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس نئی سیاسی جماعت کی وجہ سے ہر انتخابی حلقہ میں ایک مضبوط دھڑا قائم ہو جائے گا۔ نئی سیاسی جماعت کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں