چین، کوئلے کی کان منہدم ہونے سے 9 کان کن ہلاک،10 زخمی

بدھ جون 14:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) چین کے شمال مشرقی صوبے جیلین میں ایک کوئلے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 9 کان کن ہلاک، 10 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چِن چٴْنگ شہر میں واقع کوئلے کی کان میں جھٹکے لگنے کے بعد منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 9 کان کن ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کراتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :