گریجویٹ خواتین میں بے روزگاری کی شرح 40.7 فیصد سے تجاوز

بدھ 12 جون 2019 14:26

گریجویٹ خواتین میں بے روزگاری کی شرح 40.7 فیصد سے تجاوز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) ملک میں گریجویٹ خواتین میں بے روزگاری کی شرح 40.7 فیصد سے تجاوز کر گئی جبکہ مردوں میں یہ شرح 7.4 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

سالانہ منصوبہ 2019-20ء کے تحت ملک میں گزشتہ سال میٹرک پاس بے روزگار خواتین کی تعداد 8.2 فیصد جبکہ مردوں کی تعداد 6.2 فیصد، انٹرمیڈیٹ کی سطح پر خواتین کی بے روزگاری کی شرح 19.4 اور مردوں کی شرح 10.6 فیصد ہے جبکہ گریجویشن یا اس سے اوپر کی سطح پر خواتین کی بے روزگاری کی شرح 40.7 فیصد جبکہ مردوں میں یہ شرح صرف 7.4 فیصد ہے۔