پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 5.79 فیصد

بدھ 12 جون 2019 14:26

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 5.79 فیصد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) پاکستان خطے میں بیروزگاری کی شرح کے حوالہ سے تیسرے نمبر پر آ گیا، ایران 11.40 فیصد کے ساتھ پہلے جبکہ افغانستان 8.5 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی مجموعی شرح 5.79 فیصد ہے۔خطے کے دوسرے ممالک میں چین میں بے روزگاری کی شرح 4.60 فیصد، سری لنکا 4.60 فیصد، بنگلہ دیش 4 فیصد جبکہ بھارت میں 3.67 فیصد ہے۔