آئندہ مالی سال کیلئے گوشت کا پیداواری ہدف 47 لاکھ 8 ہزار ٹن، پولٹری 16 لاکھ 57 ہزار ٹن مقرر

بدھ 12 جون 2019 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) ملک میں آئندہ مالی سال کیلئے گوشت کا پیداواری ہدف 47 لاکھ 8 ہزار ٹن، پولٹری 16 لاکھ 57 ہزار ٹن جبکہ انڈوں کا پیداواری ہدف 2 کروڑ 1 لاکھ 33 ہزار ملین رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بیف کا ہدف 23 لاکھ 3 ہزار ٹن، مٹن 7 لاکھ 48 ہزار، دودھ 6 کروڑ 16 لاکھ 90 ہزار ٹن، مچھلی 9 لاکھ 20 ہزار ٹن، ملکی سطح پر مچھلی کی فارمنگ اور دیگر ذرائع سے پیداوار 3 لاکھ 36 ہزار ٹن جبکہ میرین کا ہدف 5 لاکھ 84 ہزار ٹن رکھا گیا ہے۔