جاپان اور کوریا بلوچستان یونیورسٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں تحقیق و ترقی کیلئے 85 کروڑ 65 لاکھ روپے کی امداد دیں گے

بدھ 12 جون 2019 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) آئندہ مالی سال کے دوران جاپان اور کوریا کے امدادی ادارے بلوچستان یونیورسٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کوئٹہ اور بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں تحقیق و ترقی کیلئے 85 کروڑ 65 لاکھ روپے کی امداد فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری سطح پر جاری اعدادوشمار کے مطابق جاپان کا عالمی امدادی ادارہ جائیکا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ و مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کیلئے تربیت اور لیب آلات کی مدت میں 21 کروڑ 20 لاکھ روپے کی امداد دے گا۔

کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں پاک کوریا استعداد کار مرکز برائے ایگری کلچرل و لائیو سٹاک ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے 37 کروڑ 45 لاکھ روپے فراہم کرے گی۔