Live Updates

بجٹ 20-2019ء میں چینی پرسیلز ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا گیا

قیمت میں ممکنہ اضافے سے ‏جہانگیر ترین گروپ کو 66 ارب کا فائدہ ہو گا‎

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 جون 2019 14:14

بجٹ 20-2019ء میں چینی پرسیلز ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2019ء) : وفاقی حکومت نے گذشتہ روز مالی سال 20-2019ء کا بجٹ پیش کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس ہوا۔ موجودہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اپنی حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ پیش کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ کا حجم 7 کھرب 22 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 1800 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب رکھا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کا خسارہ 3560 ارب روپے ہوگا۔ نئے بجٹ پر سیاسی تجزیہ کاروں کی جانب سے بحث تو جاری ہے لیکن بجٹ میں چینی کی قیمت میں کیا گیا اضافہ سب سے زیادہ غور طلب قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں چینی پر سیلز ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چینی پر عائد 8 فیصد سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 17 فیصد تک تجویز کیا گیا جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ چینی کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔ چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے شوگر مل مالکان کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ لیکن سیاسی حلقوں میں یہ فائدہ صرف اور صرف وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جہانگیرترین سے منسوب کیا جارہا ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں ممکنہ اضافے سے ‏22 ملین ٹن چینی کی پیدوار والے جہانگیر ترین گروپ کو 66 ارب کا فائدہ ہو گا۔ اور یوں جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے لیے جو جو اخراجات کیے اور اراکین قومی اسمبلی کو جتنے جتنے پیسے دیئے وہ سب سود سمیت واپس مل جائیں گے اور جہانگیر ترین اربوں میں کھیلیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے سے پہنچنے والے فائدے کا تخمینہ کسی بھی شوگر مل میں موجود چینی کے اسٹاک پر منحصر ہے۔ دوسری جانب ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یوں تو شریف خاندان کی بھی شوگر ملز ہیں لہٰذا چینی کی قیمت میں اضافے کا فائدہ اُن کو بھی یقینی طور پر پہنچے گا لہٰذا بجٹ کو بنیاد بنا کر اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے ناقدین کو حقائق سے آگاہ ہونا چاہئیے اور بلا وجہ تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہئیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات