بھارتی ائر فورس کی خستہ حالی، چھ ماہ میں 12طیارے تباہ

بدھ 12 جون 2019 14:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ کئی برس سے پاکستان پر فضائی حملوں کا ڈھونڈرا پیٹ رہے ہیں اور گوکہ وہ رواں برس فروری میں پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں رات کی تاریکی میں جارحیت کو اپنی انتخابی مہم میں ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے میں کامیاب بھی رہے تاہم بھارتی فضائیہ کی خستہ خالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف گزشتہ چھ ماہ میں اس کے ایک درجن کے قریب طیارے مختلف فنی وجوہات کے باعث تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق روا ں برس فروری میں میراج 2000اور مگ 27 نامی کئی طیارے گر کو تباہ ہوئے۔27فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی ائر فورس کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں ائر فورس کے چھ لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ حال ہی میں آسام سے مینچوکا جانے والا روسی ساختہ ٹرانسپوٹ طیارے اے این32لاپتہ ہو گیا تھا جس کا ملبہ کئی روز بعد ملا ۔ علاوہ ازیں پاک فضائیہ نے رواں برس فروری میں بھارتی ائر فورس کے دو طیارے مگ 21اور مگ 29 پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کے دوران گرائے گئے تھے۔