مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سرینگر میں پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی

بدھ جون 14:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کومقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے حوالے سے سرینگر میں ایک رپورٹ جاری کرنے کی جازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان کی طرف سے اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو ’’کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بغیر کسی الزام اور عدالتی پیشی کے گرفتاری ‘‘ کے عنوان سے سرینگر کے ایک ہوٹل میں پروگرام کا انعقاد کرنا تھااور مذکورہ قانون کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کرنا تھی تاہم ضلعی انتظامیہ سرینگر نے اسے اس کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :