سرگودھا اور گردونواح میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی

بدھ 12 جون 2019 14:35

سرگودھا اور گردونواح میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں گزشتہ رات کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے ساتھ آنے والی آندھی کے باعث گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ٹھنڈی ہواء نے موسم کو قدرے تبدیل کردیا جس پر لوگوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔ بارش اور ہواء سے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ بدھ کے روز سرگودھا اور گردونواح کا موسم 38 سینٹی گریڈ تک آگیا ۔ موسم خوشگوار ہونے سے بازاروں میں چہل پہل نظر آنے لگی۔

متعلقہ عنوان :