سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس کل ہو گا،

خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے ،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ ، قومی سلامتی کے دیگر امورپر بریفنگ دی جائے گی

بدھ جون 14:37

سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس کل ہو گا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) وزارت دفاع کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق پرسوں جمعہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کوسکیورٹی فورسز کی خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے ،لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات اور قومی سلامتی کے دیگر امور سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس پرسوں جمعہ کو پارلمینٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمی سینیٹر ولید اقبال کریں گے ۔اجلاس میں سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور نعمان وزیر علی کے عوامی اہمیت کے اٹھائے گئے نکتوں پر بھی غور کیا جائے گا۔