سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق فنکشنل کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 12 جون 2019 14:38

سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق فنکشنل کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات سے متعلق فنکشنل کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ لاجز کے پیپس ھال میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیرمین سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کریں گے۔ اجلاس میں قومی زبان کے فروغ کے شعبہ کی کارکردگی اور ضم شدہ اضلاع میں اکادمی ادبیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ادارے میں خدمات سر انجام والے ملازمین کی گریڈ وائز تفصیلات اور خالی آسامیوں کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :