بھارتی ریاست بہار میں دماغی سوزش کی بیماری سے 31 بچے ہلاک

بدھ 12 جون 2019 15:20

پٹنہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) بھارت کی شمالی ریاست بہار میں گزشتہ 10 روز کے دوران دماغ کی سوزش کی بیماری میں مبتلا ہو کر31 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی محکمہ صحت کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں دماغی سوزش کی بیماری ’’ایکیوٹ اینسیفلیٹس سینڈروم‘‘( اے ای ایس) لیچی میں زہریلی مادے سے عود کر آئی ہے کیونکہ اس میں مبتلا زیادہ تر بچوں نے لیچی کھائی تھی اور زیادہ تر اموات ضلع مظفر گڑھ کے دو ہسپتالوں میں ہوئیں جہاں لیچیوں کے گھنے سرسبز باغات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دماغ کی سوزش کی بیماری میں مبتلا کا بلڈ شوگر اچانک گر جاتا ہے جس سے موت ہو جاتی ہے۔مظفر گڑھ اور ہمسایہ ریاستوں میں گرمیوں کے موسم میں یہ بیماری 1995 سے سامنے آ رہی ہے جس کو مقامی زبان میں’ چھمکی‘ بخار بھی کہا جاتا ہے ،2014 میں اس بیماری سے بہار میں ریکارڈ 150 اموات ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :