چین میں جنوب ایشیائی ممالک کا صحافتی مرکز قائم

بدھ 12 جون 2019 16:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) چین کے صوبے یونن میں جنوب ایشیائی صحافتی مرکزقائم کیا گیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی صحافتی روابط کے فروغ کے لئے چین کے صوبے یونن میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان، چین، نیپال سری لنکا ،انڈیا سمیت جنوبی اشیائی ممالک سے سیکڑوں ماہرین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کا مقصد چین اور دوسرے ممالک کے درمیان صحافتی روابط کو مضبوط کرنے اور تمام ممالک کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے ۔اجلاس کے شرکا کاکہنا تھا کہ تمام جنوبی ایشیائی ممالک سرحدی و معاشرتی طور پر کسی نا کسی ملک سے جڑے ہوئے ہیں جس کے باعث تمام ممالک صحافتی لحاظ سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔