Live Updates

اگر آج پانچ ہزار لوگوں کو لٹکا دیا جائے تو 22 کروڑ عوام کی قسمت بدل جائے

ان پانچ ہزار لوگوں میں 70 فیصد تو آج آپ کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی بات پر سعید غنی کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 جون 2019 15:47

اگر آج پانچ ہزار لوگوں کو لٹکا دیا جائے تو 22 کروڑ عوام کی قسمت بدل جائے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر آج پانچ ہزار لوگوں کو لٹکا دیا جائے تو 22 کروڑ عوام کی قسمت بدل جائے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کے پانچ ہزار کرپٹ لوگوں کو پھانسی دے دینے سے پاکستانیوں کی قسمت سنور جائے گی۔جس پر پروگرام میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ان پانچ ہزار لوگوں میں 70 فیصد تو آج آپ کے ساتھ ہیں۔

 
سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک اور اہم اپوزیشن رہنما کی گرفتاری کا انکشاف بھی کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا اب اگلا نمبر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ہے اور وہ جلد گرفتار ہو جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے مزید بتایا کہ ایل این جی کیس میں ہمارے پاس شاہد خاقان عباسی کے خلاف بہت سے اہم ثبوت موجود ہیں جسے ہم بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ نیب نے دو  روز قبل پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا تھا جب کہ کل لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر حکومت اور نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے اور دونوں جماعتیں نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات