جو مرضی کرلو”کپ ہمارا ہے“،پاکستانیوں کا بھارت کے نام پیغام

سوشل میڈیا پر بھارتی اشتہار کا منہ توڑ جواب دیدیاگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 15:53

جو مرضی کرلو”کپ ہمارا ہے“،پاکستانیوں کا بھارت کے نام پیغام
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء)  آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکا میلہ زور و شور سے جاری ہے لیکن سب 16 جون کے منتظر ہیں کیونکہ اس روز میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا ہو گا،پاک، بھارت میچ کا انتظار سب کو ہے حتیٰ کہ کرکٹ کا شوق نہ رکھنے والے افراد بھی یہ میچ ضرور دیکھتے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی 2017ءکا فائنل میچ 18 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ہوا تو بھارتیوں نے ’باپ، بیٹا‘ کی باتیں شروع کر دیں لیکن میچ کے روز بھارتیوں کی یہ ’خواہش‘ الٹی پڑ گئی اور بھارت کو شرمناک شکست ہوئی اور اب میگاایونٹ میں پاک، بھارت ٹاکرے سے قبل بھی بھارت نے ایسی ہی حرکتیں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے ایک مرتبہ پھر ایسا اشتہار بنا دیا ہے جس میں وہ ایک مرتبہ پھر خود کو ’مہان‘ ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ باپ ہے اور پاکستان بیٹا،
بھارتیوں کی جانب سے اشتہار کو تیزی کیساتھ وائرل کیا جا رہا ہے جس پر نیوٹرل شائقین کرکٹ حیران پریشان ہیں کہ کس طرح ایک کرکٹ میچ کو سیاست اور انا کی شکل دی جا رہی ہے تاہم اب پاکستانیوں نے بھی بھارت کو اس اشتہار کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے رواںسال فروری میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے ڈپلیکیٹ کی مدد سے بھارتیوں کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ جو مرضی کرلو”کپ ہمارا ہے“۔