کراچی، رینجرز نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ جون 16:19

کراچی، رینجرز نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) ۔ پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

میمن گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد دانش کو گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

میمن گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ محمد علی کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اور تینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔