Live Updates

وفاقی حکومت نے تاریخ سازبجٹ دیا جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا

بجٹ میں امیروں پر بوجھ ڈالا گیا جبکہ عام آدمی کو سہولتیں دی گئی ہیں سیاسی معاون برائے مذہبی امور وزیراعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی

بدھ 12 جون 2019 16:25

وفاقی حکومت نے تاریخ سازبجٹ دیا جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20ء کیلئے تاریخ سازبجٹ دیا ہے۔تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ سے ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، بجٹ میں ترجیحات کا درست تعین کر کے ماضی کی غلطیوں کی اصلاح کی گئی ہے۔ بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے ملک حقیقی معنوں میں اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا،موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا، بجٹ میں امیروں پر بوجھ ڈالا گیا ہے اور عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں۔

سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے، تعلیم ،صحت ، زراعت،پینے کے صاف پانی اورسوشل سیکٹر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدر آمد سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ اور اس کے تحت منصوبوں کومکمل کر کے عوام کی زندگیوں کو نکھارا جائے گا،کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کے فروغ کیلئے بھی بہترین حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک کے گوشے گوشے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا وفاقی حکومت کی اولین تر جیحات ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میںملک بھرکے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے بے مثال پروگرام اور منصوبے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ ملک میں عوامی فلاح و بہبود، خوشحالی، یکساں معاشی ترقی، معاشرتی انصاف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیاد ت میں شفافیت کے جو ریکارڈ قائم کئے ہیں انہیں مزید آگے بڑھائیں گے، ترقی کا جو سفر شروع کر رکھا ہے اسے مکمل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات