صوبائی حکومت کمرشل بینکوں کے ذریعے اراضی کا فرد ملکیت جاری کرنے کا نیا نظام شرو ع کریگی،وزیر اوقاف پنجاب

بدھ جون 16:31

صوبائی حکومت کمرشل بینکوں کے ذریعے اراضی کا فرد ملکیت جاری کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کمرشل بینکوں کے ذریعے اراضی کا فرد ملکیت جاری کرنے کا نیا نظام شرو ع کر رہی ہے، بینکوں میں فرد ملکیت کے اجراء کیلئے علیحدہ کاؤنٹرزقائم کئے جائیںگے اوراس اقدام سے فرد ملکیت کے حصول میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آن لائن فرد ملکیت کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا ہے اور یکم جولائی سے گھر بیٹھے آن لائن فردملکیت کے حصول کا سسٹم فعال ہوجائے گا۔

وزیر اوقاف نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ہر لینڈ ریکارڈ سینٹرزمیں ریونیو واجبات جمع کرانے کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سینٹرزکے دائرہ کار کو بڑھانے کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا اورسرکاری عمارتوں میں مستقبل بنیادوں پر لینڈ ریکارڈ سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ریونیو امور سے متعلقہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ لینڈ یوٹیلائزیشن پالیسی کی جلد منظوری لے کر اس کا نفاذ یقینی بنانے اورڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیٹلمنٹ کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائیگا ۔انہوںنے کہا کہ سرکاری اراضی کو لیز پر دے کر کاشتکاری کے فروغ کا شفاف نظام لایا جائے گا ۔ ریونیو سٹاف سے متعلق بدعنوانی کی شکایاتً قابل برداشت نہیں ۔محکمہ مال سے متعلق امور میںکرپشن کے خاتمے کیلئے ہیلپ لائن /کال سینٹر کو مزیدفعال کیا جائیگا۔