Live Updates

بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ،ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا،سردار محمد آصف نکئی

بدھ 12 جون 2019 16:31

بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ،ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا،سردار محمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) صوبائی وزیربرائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے بجٹ 2019-20 پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والاوفاقی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اور یہ بجٹ ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا۔ بجٹ میں حکومت نے پسے ہوئے طبقات پر بوجھ نہیں ڈالا بلکہ انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔

آصف نکئی نے کہا کہ عوام اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ٹیکس ادا کرکے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کریںکیونکہ ملکی و قومی ترقی میں ٹیکسیشن کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے،جو شعبے اور افراد ٹیکس دینے کی استطاعت رکھتے ہیںوہ ملک وقوم کی بہتری و ترقی کے لئے ٹیکس ادا کرکے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے کہاکہ نئے پاکستان میں قوم کے وسائل ایمانتداری کے ساتھ قوم کی ترقی پر خرچ کئے جا رہے ہیںجبکہ سابقہ ادوار میں قومی وسائل کو بری طرح لوٹا گیاہے۔

سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا، صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوئی اور اخراجات میں اضافہ ہوا،ہم عوامی مشکلات سے آگاہ ہیں جلد حالات کنٹرول ہو جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے اور ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات