Live Updates

حکومت نے مشکل حالات کے باوجود متوازن و فلاحی بجٹ دیکر پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھ دی ،صوبائی وزیرصنعت وتجارت

بدھ جون 16:31

حکومت نے مشکل حالات کے باوجود متوازن و فلاحی بجٹ دیکر پائیدار معاشی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے مشکل حالات کے باوجود متوازن اور فلاحی بجٹ دیکر پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات تجویز کئے گئے ہیں اور ایسے منصوبے اور پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن سے کمزور طبقات کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

صوبائی وزیر نے مالی سال 2019-20 کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام دوست اور غریب پرور بجٹ دیا ہے۔قومی معیشت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے کچھ مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے ہیں تاہم ان مشکل فیصلوں کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور آنے والے وقت میں عوام کو انکا فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں تمام سرکاری اداروں میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں اور کفایت شعاری کی پالیسی کو اس کا اہم حصہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے حقیقی اعدادوشمار پر مبنی بجٹ دیا ہے جس کے قومی معیشت کی مضبوطی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے صنعت اور معیشت کا پہیہ تیز کریں گے جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور غربت جیسے مسائل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں انسانی ترقی،سوشل سیکٹر کے فروغ اور سماجی ومعاشی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔
بجٹ 20-2019ء سے متعلق تازہ ترین معلومات