جہالت کے خاتمہ اور تعلیم کے فروغ مل کر کام کرنا ہوگا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان

بدھ جون 16:38

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ہمیںجہالت کے خاتمہ اور تعلیم کے فروغ مل کر کام کرنا ہوگا علا مہ ا قبال یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ ٹیوٹرز قومی فریضہ سمجھتے ہوئے طلباء و طالبات کی رہمنائی یونیورسٹی کی ہدیات کی روشنی میں کریں ۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان میڈم شاہدہ تنویر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹیوٹرز بریفنگ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق قیوم علامہ اقبال یونیورسٹی کی ان کوشیشوں کو سراہا جو وہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر تعلیم دینے کے لیے کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ وائس جانسلر کے ویژن کے مطابق ٹیوٹرز کی آن لائن رجسڑیشن کرنے کا مقصد اعلی تعلیم یافتہ اور با صلاحیت افراد کو اس میں شامل کرنا ہے تاکہ یونیورسٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان غلام حسین کھوسہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں ملتان ریجن میں علا،ہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میںدن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹرز کی رجسٹریشن اس وقت اوپن ہے جس میں نہ صرف نئے امیدوار بلکے پہلے سے رجسٹرڈ شدہ ٹیوٹرز بھی 17جون تک اون لائن رجسٹریشن کروائیںانہوں نے ٹیوٹرز پر زور دیا کہ وہ دیانتداری سے کام کریں۔