Live Updates

عمران خان کو پتہ نہیں کل کس بات کا غصہ تھا

مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے گذشتہ رات قوم سے کیے گئے خطاب پر ردِعمل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 جون 2019 16:46

عمران خان کو پتہ نہیں کل کس بات کا غصہ تھا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ٹپیالہ چوک پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب یہ ڈرامے نہیں چلیں گے۔گرفتاریاں عمران خان کے خوف کی عکاس ہیں۔لوگ پوچھیں گے کہ پیاز چینی کیوں مہنگی کی تو عمران خان کہیں گے میں نے نواز کو گرفتار کرایا۔

عمران خان سے جب پوچھا جائے گا کہ پٹرول کیوں مہنگا ہوا تو وہ کہیں گے کہ میں نے زرداری کو گرفتار کیا۔مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے گذشتہ رات قوم سے کیے گئے خطاب کے ردِعمل میں کہا کہ عمران خان کو پتہ نہیں کل کس بات کا غصہ تھا۔عمران خان کی زبان اور سوچ اپنی نہیں۔لوگ ڈرتے ہیں کہ وہ اچانک کیا بول دیں۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بجٹ نہیں ہے بلکہ ملکی نااھلوں اور عالمی ساھو کاروں کا تیار کردہ عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بےروزگاری اور غربت کی یہ کالی دستاویز نااھل حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ ھے جو پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔
مریم نواز نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے ذریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈال دیا ہے جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔

نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف حکومت نے اپنا پہلا وفاقی بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کے گھر کے اخراجات سمیت اس کا ذاتی خرچ اسکے ارب پتی دوستوں کے ذمہ ہو اس کو مزدور اور محنت کش کے خاندانوں سمیت 15000 روپے میں زندہ رہنے کا ادراک اور احساس بھی کیسے ہو سکتا ہے؟
انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ آج نا صرف کاروباری طبقے بلکہ تنخواہ دار، دیہاڑی دار ، نوکری پیشہ، مزدور سمیت محنت و مشقت سے کمانے اور کھانے والے ہر طبقے کو نواز شریف کی یاد آئی ہو گی۔

مریم نواز نے جو شخص آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر خودکشی کرنے کا کہتا تھا وہ آج ڈیسک بجا رہا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات