موجودہ حکومت نے صاحب حیثیت لوگوں کو ٹیکس دائرہ میں لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں،

انکم ٹیکس آرڈیننس میں فائلر بننے کیلئے تمام طریقہ کار موجود ہے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 12 جون 2019 17:15

موجودہ حکومت نے صاحب حیثیت لوگوں کو ٹیکس دائرہ میں لانے کیلئے اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صاحب حیثیت لوگوں کو ٹیکس دائرہ میں لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس میں فائلر بننے کیلئے تمام طریقہ کار موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے نان فائلرز کو وی آئی پی کا درجہ دے دیا تھا اب ہم نے قانون تبدیل کر دیا ہے۔

نان فائلرز کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس فائلر بننے کے تمام کوائف واضح کرتا ہے۔ پچھلی حکومت نے نان فائلر کو قانونی تحفظ دیا تھا، اب نان فائلر کے خلاف کارروائی ہو گی اور یہ قابل سزا جرم تصور ہو گا۔

متعلقہ عنوان :