ملکی معاشی صورتحال خطرناک ہے ، اللہ پاک پاکستان پر رحم کرے ‘ حمزہ شہباز

اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ، عوام کی عدالت میں سر خرو ہوں گے‘ احتساب عدالت میں گفتگو

بدھ 12 جون 2019 17:15

ملکی معاشی صورتحال خطرناک ہے ، اللہ پاک پاکستان پر رحم کرے ‘ حمزہ شہباز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آنے والی ملکی معاشی صورتحال خطرناک ہے ، اللہ پاک پاکستان پر رحم کرے ،اسمبلی میں اپنا موقف پیش کروں گا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کوئی کرپشن نہیں کی ،اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ، میرا دامن صاف ہے اور میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال خطرناک ہے ، اللہ پاک پاکستان پر رحم کرے ، نیازی صاحب کا وقت پورا ہو چکا ہے ۔