حکومت کی جانب سے پرائیویٹ وکلا ء کی خدمات حاصل کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب

بدھ 12 جون 2019 17:15

حکومت کی جانب سے پرائیویٹ وکلا ء کی خدمات حاصل کرنے کیخلاف درخواست ..
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے کیس میں حکومت کی جانب سے پرائیویٹ وکلا ء کی خدمات حاصل کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کارروائی 24جون تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سرکاری محکموں کے عدالتوں میں دفاع کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لا ء افسران موجود ہیں۔سرکاری وکلا ء ہونے کے باوجود پرائیویٹ وکلا ء کی خدمات حاصل کرنا قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت پرائیویٹ وکلا ء کو مرکزی کیس سے الگ کرنے کا حکم دے۔