پنجاب کے سات اضلاع میں 17جون سے 21جون تک انسداد پولیو کی خصوصی کیلئے چلائی جائیگی‘ سلمان غنی

لاہور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان کومکمل ،راولپنڈی، شیخوپورہ، بھکر اور میانوالی کی منتخب یونین کونسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہے مجموعی طو رپر43لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے‘ انچارج پنجاب پولیو پروگرام

بدھ 12 جون 2019 17:15

پنجاب کے سات اضلاع میں 17جون سے 21جون تک انسداد پولیو کی خصوصی کیلئے چلائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) پنجاب پولیو پروگرام کے انچارج سلمان غنی نے کہا ہے کہ پنجاب کے ساتھ اضلاع میں 17جون سے 21جون تک انسداد پولیو کی خصوصی کیلئے چلائی جائے گی ، مہم میں ضلعوں کا انتخاب پنجاب اور صوبوں میں جاری پولیو وائرس سرکولیشن کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سلمان غنی نے بتایا کہ سات اضلاع میں لاہور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان مکمل طور پر مہم میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی، شیخوپورہ، بھکر اور میانوالی کی منتخب یونین کونسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہے اور مجموعی طو رپر 43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے والدین کو یقین دلایا ہے کہ پولیو ویکسین مکمل محفوظ اور موثر ہے۔

(جاری ہے)

والدین اپنے پانچ سال کے تمام بچوں کو ہر مہم میں ویکسین پلائیں تاکہ ان کو پولیو سے محفوظ رکھا ج سکے۔انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں پولیو سے کوئی بچہ شکار ہوتا ہے یا ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوتی ہے وہاں یکے بعد دیگرے تین مہم چلائی جاتی ہیں تاکہ وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور ملک بھر میں پولیو کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :