وہاڑی:شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس کرائسز سنٹر برائے خواتین متعلقہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے غیر فعال ہو گیا

دفتر کو تالے لگ گئے، ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگے،شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 12 جون 2019 17:00

وہاڑی:شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس کرائسز سنٹر برائے خواتین متعلقہ ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،12جُون 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس کرائسز سنٹر برائے خواتین وہاڑی متعلقہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے غیر فعال ہوچکا ہے۔ دفتر کو تالے لگ گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس دفتر کے ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگے ہیں۔ ہیومن رائٹس کرائسز سنٹر میں کام کرنیوالے ملازمین کی جانب سے خواتین کو درپیش مسائل سُننا اور حل کرنا تو دُور کی بات ہے، انکا کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رابطہ تک نہ ہے۔ جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا سمیت دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :