کرن جوہر کی اگلی فلم ڈراؤنی کہانی پر مبنی ہو گی

فلم’’بھوت: دی ہانٹڈ شپ‘‘ رواں سال 15 نومبر کو ریلیز ہوگی

بدھ 12 جون 2019 17:44

کرن جوہر کی اگلی فلم ڈراؤنی کہانی پر مبنی ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اپنے کیریئر میں کئی کامیاب رومانوی فلمیں بنا چکے ہیں، تاہم اب وہ دوسرے ہدایت کاروں کی طرح مختلف انداز کی کہانیوں پر کام کررہے ہیں۔کبھی خوشی کبھی غم،اسٹوڈنٹ آف دی ایئر اور کل ہو نا ہو جیسی رومانوی فلمیں بنانے کے بعد کرن جوہر نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا انداز اپناتے ہوئے فلم ’’کلنک‘‘ بنائی، یہ فلم باکس آفس پر تو فلاپ ثابت ہوئی، تاہم اسے تجزیہ کاروں کے مثبت ریویوز ملے۔

اور اب کرن جوہر ہدایت کار مہیش بھٹ کا انداز اپناتے ہوئے ایک ہارر فلم پر کام کررہے ہیں۔کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشنز ایک ہارر فلم کی سیریز پر کام کررہی ہے جس کا نام 'بھوت ہے۔اس سیریز کے پہلے حصے 'دی ہانٹڈ شپ' پر کام شروع کیا جاچکا ہے، جس کی ہدایات بھانو پراتاپ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم میں وکی کوشل اور بھومی پڈنیکر کام کرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ ہدایت کار رام گوپال ورما 2003 میں بھوت نامی ڈراؤنی فلم بناچکے ہیں تاہم کرن جوہر کی سیریز کا اس فلم سے کوئی تعلق نہیں۔اس حوالے سے کرن جوہر نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے رام گوپال ورما سے گزارش کی اور ان سے اپنی سیریز کے لیے یہ ٹائٹل استعمال کرنے کی اجازت لی اور انہوں نے فوری اجازت دے بھی دی۔فلم’’بھوت: دی ہانٹڈ شپ‘‘ رواں سال 15 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :