عوام کے ساتھ پیارسے پیش آنا،میرٹ کا خیال رکھنا ہماری پالیسی میں شامل ہے،ملک اکرام

بڑی گاڑیوں اورموٹربائیکس کورنگ روڈپر چلنے کی اجازت نہیں،ڈی ایس پی رنگ روڈ

بدھ 12 جون 2019 17:44

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) ڈی ایس پی رنگ روڈپولیس ملک اکرام کا کہنا ہے کہ رنگ روڈپولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے،ان کا کہنا ہے کہ رنگ روڈپر کسی بھی پریشانی کی صورت میں مثلا گاڑی میں پٹرول ختم ہوجائے یا گاڑی خراب ہوجائے توہماری ہیلپ لائن پر کال کریں 7منٹ میں ہماری گاڑی آپ تک پہنچے گی اورآپ کی ہرممکن مددکرے گی،ڈی ایس پی ملک اکرام کا مزیدکہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں اورموٹربائیکس کورنگ روڈپر چلنے کی اجازت نہیں اوورسپیڈپر چالان کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی عملے سے شکایت کی صورت میں مجھ سے رابطہ کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ماتحت عملے کوروزانہ کی بنیادپرلیکچردیا جاتا ہے کہ وہ لوگوں سے پیارسے پیش آئیں میرٹ کا خیال رکھنا ہماری پالیسی میں شامل ہے،ان کا کہنا ہے کہ عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ رنگ روڈپولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ان کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :