صرف کسی شخص کے لباس سے ہرگز اس کی شخصیت کا اندازہ نہیں لگایاجا سکتا ‘ ریما خان

زندگی میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جسے عروج اور زوال کا سامنا نہ کرنا پڑے ، انڈسٹری کی بہتری کیلئے کاوشیں جاری ہیں ‘ انٹر ویو میںگفتگو

بدھ 12 جون 2019 18:01

صرف کسی شخص کے لباس سے ہرگز اس کی شخصیت کا اندازہ نہیں لگایاجا سکتا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) نامور اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ کسی شخص کے لباس سے ہرگز اس کی شخصیت کا اندازہ نہیں لگایاجا سکتا بلکہ گفتگو کر کے اور کچھ وقت گزار کر ہی ہی کسی انسان کے بارے تجزیہ کیا جا سکتاہے ، اچھی شاعری میری کمزوری ہے اور میں شاعری کی بہت سی کتابیں پڑھ چکی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں آج بھی فارغ اوقات میں شاعری کی کتابیں پڑھتی ہوں ،احمد فراز، ناصر کاظمی، فیض احمد فیض ،پروین شاکر ،ساحر لدھیانوی سمیت دیگر شعراء کو پڑھا ہے اور مجھے ان کے کئی شعر بھی یاد ہیں۔

ریما نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ زندگی میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جسے عروج اور زوال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ہماری فلم انڈسٹری بھی بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور اس سے باہر نکلنے کیلئے جدوجہد جاری ہے ۔ میرے انداز ے اور زمینی حقائق کے مطابق ہم آئندہ چار سے پانچ سالوں میں تقریباًپچاس فیصد تک اپنی کاوشوں میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن میری دعا ہے کہ اس عرصے میں انڈسٹری مکمل طو رپر اپنے پائوں پرکھڑی ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :