کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس وائس ایڈمرل جیمز میلائے کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

بدھ 12 جون 2019 19:02

کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس وائس ایڈمرل جیمز میلائے کی ایڈمرل ظفر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) کمانڈر یو ایس نیو سینٹ اور کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس وائس ایڈمرل جیمز میلائے نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی گئی ،ملاقات میں بحر ہند میں سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے امن مشق 19 میں امریکہ کی شرکت پر مہمان کا شکریہ ادا کیا،پاک بحریہ 2004 سے کمبائنڈ میری ٹائم فورس کا حصہ رہی ہے - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ گیارہ مرتبہ اور ٹاسک فورس 151 کی کما نڈ آٹھ مرتبہ کر چکی ہے - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ اس وقت پاکستان بحریہ کے پاس ہے۔