Live Updates

آدھی رات کو الزام تراشی محض مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، خورشید شاہ کا عمران خان کے خطاب پر رد عمل

، عمران خان گو نیازی گو کے نعروں سے گونجتے ملک میں دن کی روشنی میں عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے،کیا صرف اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں کرکے اب نیب پی ٹی آئی کے منشور کی تکمیل کریگی کیا اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہی ریاست مدینہ کے قیام کا طریقہ ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا بیان

بدھ 12 جون 2019 19:17

آدھی رات کو الزام تراشی محض مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے بعد آدھی رات کو الزام تراشی محض مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے، عمران خان گو نیازی گو کے نعروں سے گونجتے ملک میں دن کی روشنی میں عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے،کیا صرف اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں کرکے اب نیب پی ٹی آئی کے منشور کی تکمیل کریگی کیا اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہی ریاست مدینہ کے قیام کا طریقہ ہیں ۔

بدھ کو ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان رات کو چھپ کر تقریریں کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان گو نیازی گو کے نعروں سے گونجتے ملک میں دن کی روشنی میں عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی منافقت کی انتہا ہے کہ وہ بسم اللہ پڑھ کر جھوٹ بولتے ہیں۔خورشیدشاہ نے کہاکہ کیا صرف اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں کرکے اب نیب پی ٹی آئی کے منشور کی تکمیل کریگی کیا اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہی ریاست مدینہ کے قیام کا طریقہ ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ساٹھ برسوں میں اتنی تیزی سے قرضہ نہیں لیا گیا جتنا پی ٹی آئی نے 10 ماہ میں لیا،مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے سے توجہ ہٹانے کے لئے عمران خان کرپشن کا راگ الاپ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں تو علیمہ خان، جہانگیر ترین، پرویز خٹک کی کرپشن کیوں نہیں بتاتے۔انہوںنے کہاکہ نیب آصف زرداری پر ایک روپے کی کرپشن اب تک ثابت نہیں کرسکی۔

انہوںنے کہاکہ بجٹ اجلاس کے بعد آدھی رات کو الزام تراشی محض مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آصف زرداری پر وہ الزام لگارہے ہیں، جنہیں تین دہائیوں سے ثابت نہیں کیا جاسکا۔ خورشیدشاہ نے کہاکہ دوسروں کے بچوں کے ملک سے باہر ہونے پہ تنقید کرنے والے عمران خان کے اپنے بچے کہاں پل رہے ہیں ۔خورشید شاہ نے کہاکہ دوسروں سے قرض لینے کا حساب لینے والے عمران خان اس قرض کا حساب کب دینگے جو ان کی حکومت نے لیا، عمران خان معاشی بدحالی، مہنگائی اور بے روزگاری کا حساب کب دیں گی ۔

خورشید شاہ نے کہاکہ قوم عمران خان سے معاشی تباہی کا حساب مانگ رہی ہے، اپوزیشن کو احتجاج کیلئے کنٹینر دینے کی بات کرنے والے عمران خان آج دھمکیوں پر اتر آئے۔خورشید شاہ نے کہاکہ اپوزیشن نے ابھی احتجاج کا عندیہ دیا ہے اور عمران خان کی چیخیں نکل گئیں، عمران خان نے قوم کو جتنا مقروض کیا، اس کا حساب دینا ہوگا۔خورشید شاہ نے کہاکہ مشکل وقت گزرنے کے بعد احتساب کیلئے کمر کسنے والے عمران خان نے تقریر کے آخر میں چند سال بعد مشکل وقت ٹلنے کی نوید سنائی، عمران خان ابھی بھی رورہے ہیں کہ انہیں اسمبلی میں تقریر کرنے کا موقع نہیں ملا۔

خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان نے آج اسمبلی میں ایسے ہاتھ لہرائے جیسے کبھی پرویزمشرف نے مکا لہرایا تھا، سیاست دانوں کو جیلوں میں ڈالنے کا سلسلہ ایوب خان سے شروع ہوا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ جنرل ضیا نے ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرکے اپنے تئیں برج الٹا تھا مگر کیا ہوا پرویزمشرف کے ہاتھوں محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پرویزمشرف کے دور میں نواب اکبر بگٹی کو قتل کیا گیا مگر کیا نتیجہ نکلا ۔

انہوںنے کہاکہ دو این آر او دے کر عمران خان کے نزدیک ملک کو تباہ کرنے والا سب سے بڑا مجرم دبئی میں بیٹھا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم تمہیں یاد دلاتے ہیں کہ پرویزمشرف دو مرتبہ آئین توڑنے کا بھی مجرم ہے، عمران خان کے ساتھ تمام ادارے ہیں، اگر ہمت ہے تو پرویز مشرف کو واپس لاؤ اور اسے کیفرکردار تک پہنچاؤ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب! آپ قائد ایوان ہیں، ایوان میں تقریر کرنے کی ہمت کریں، عمران خان صاحب بزدل بن کر اسٹوڈیو میں تقریر کرنا کوئی کمال نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات