بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاپاکستانی فضائی حدود سے گذرنے کا ارادہ بدل دیا

مودی کا طیارہ اب پاکستان کے بجائے عمان ایران اور مشرقِ وسطیٰ ممالک سے گذر کر بشکیک جائیگا، ذرائع

بدھ 12 جون 2019 19:17

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاپاکستانی فضائی حدود سے گذرنے کا ارادہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے کا ارادہ بدل دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے چند روز قبل بشکیک کیلئے وی وی آئی پی طیارے کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی،پاکستان نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اجازت 13 جون کو بھارت سے کرغزستان فضائی روٹ استعمال کرنے کے لئے دی گئی تھی تاہم اجازت ملنے کے بعدمودی سرکار نے پینترا بدل لیا۔ ذرائع کے مطابق مودی کا طیارہ اب پاکستان کے بجائے عمان ایران اور مشرقِ وسطیٰ ممالک سے گذر کر بشکیک جائیگا۔