Live Updates

وزیر اعظم دس سالہ کاکردگی پر کمیشن بنانے سے پہلے پرویز خٹک سے پانچ سالوں کا حساب لیں ‘عظمی بخاری

نالائق حکومت نے دس ماہ میں قرض ہزار ارب تک بڑھادیا ،حکومت سے ایک ہزار ارب قرض بڑھانے کا بھی حساب لینگے

بدھ 12 جون 2019 19:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دس سالہ کاکردگی پر کمیشن بنانے سے پہلے پرویز خٹک سے پانچ سالوں کا حساب لیں ،نالائق حکومت نے دس ماہ میں قرض ہزار ارب تک بڑھادیاہے ،حکومت سے ایک ہزار ارب قرض بڑھانے کا بھی حساب لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نالائق اعظم ہر تقریر میں مولا جٹ والی دھمکیاں دیتے ہیں،عمران صاحب پنجابی فلموں والی دھمکیوں کا دور گزر گیا ہے،مسلم لیگ (ن) دس سال کے لیے قرضوں کے ایک ایک پیسے کا حساب دینے کیلئے تیار ہے۔

انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ نے دس سالوں میں ملک بھر میں موٹرویز کا جال بچھایا ہے،نواز شریف اور شہباز شریف نے دس سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی،نالائق اعظم کی کے پی کے حکومت پانچ سالوں میں ایک یونٹ بھی نہیں بناسکی،نالائق اعظم کا ہرخطاب اپنے ابو کو شکایات لگانے جیسا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا کام تقریریں اور خطاب کرنا نہیں عوام کو جواب دینا ہے،نالائق اعظم عوام کی نوکری نہیں کسی اور کی جی حضوری کررہے ہیں،وفاقی حکومت کا بجٹ صرف پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرنے والوں کیلئے سودمند ہے۔وفاقی حکومت نے غریب مکا اور سرمایہ بھگا بجٹ پیش کیا۔کٹھ پتلی اور مہرے کا ہر قدم جہانگیرترین اور علیمہ باجی کو تحفظ دینے کے لیے ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات