سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلے شروع ہوگئے

بدھ جون 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں داخلے برائے فال 2019 شروع ہوگئے ہیں۔ جامعہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلو کیل،ْے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ داخلے مختلف شعبوں میں دیے جارہے ہیں جن میں اکائونٹس اینڈ فنانس، ایجوکیشن، کمپوٹر سائنس، میڈیا سائنس اینڈ کمیونیکیشن، انوائرمینٹل سائنس، مینجمینٹ سائنس اور پبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہے۔

جبکہ پی ایچ ڈی کیلئے کمپوٹر سائنس میں داخلے دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

داخلے رجحان ٹیسٹ اور انٹرویوز میںحاصل شدہ نمبرز کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ داخلہ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 جولائی ہوگی۔ داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.admission.smiu.edu.pk پر موجود فارم پ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔داخلے کیلئے مزید رہنمائی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک سے (پیر تا جمع) ، صبح نو بجے سے شام پانج بجے تک حاصل کی جاسکتی ہے۔ تحریری امتحان ہفتہ 6 جولائی کو منعقد ہوگا جبکہ کامیاب امیدواروں کا زبانی امتحان 15 سے 26 جولائی تک ہوگا۔ اور حتمی نتائج یکم اگست 2019 کو جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :