Live Updates

شنگھائی تعاون تنظیم کا 19واں سربراہ اجلاس (کل) سے بشکیک میں شروع ہو گا

بدھ 12 جون 2019 20:08

شنگھائی تعاون تنظیم کا 19واں سربراہ اجلاس (کل) سے بشکیک میں شروع ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کا 19واں سربراہ اجلاس (کل)جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہو رہا ہے۔دو روزہ سربراہ اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر زی جن پنگ،پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریند مودی سمیت رکن ملکوں کے دیگر سربراہان شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

چین اور امریکہ کے درمیان عالمی تجارتی جنگ کے اس موقع پر ایس سی او سربراہ اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اس کے علاوہ اجلاس کے دوران عالمی تجارتی جنگ،ایران ،روس پر امریکی پابندیاں، دہشت گردی اور پاک بھارت تعلقات سمیت دیگر امور زیر بحث لائے جائینگے۔ اجلاس کے موقع پر 14جون کو وزیر اعظم عمران اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے مابین ملاقات متوقع ہے جو پاکستان کیلئے بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق روسی سفارتخانے نے دفتر خارجہ کو دو نوں رہنمائوں کے مابین باضابطہ ملاقات سے آگاہ کر دیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہو نگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات