فراریوں کی بحالی کے لئے جرگہ ہال آڈیٹوریم سبی میں تقریب کا انعقاد

بدھ 12 جون 2019 20:09

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) بلوچستان حکومت کی جانب سے فراریوں کی بحالی کے لئے جرگہ ہال آڈیٹوریم سبی میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر گہرام بگٹی تھے۔ تقریب میں بریگیڈیئر اویس مجید،بریگیڈیئرسیکٹر کمانڈ ایسٹ چوہدری ذوالفقار باجوہ ، کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج پرویز احمد ، ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ،ایس ایس پی عبدالحق عمرانی،کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل چوہدری وقاراحمد،سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی ،سابق صوبائی وزیر شاہ نواز مری،سابق صوبائی وزیر ملک خرم شہزاد،سابق ضلع ناظم سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی،ممتاز قبائلی رہنماء میر فرید ریئسانی ،وڈیرہ میاں خان موندرانی بگٹی،ڈاکٹر جمال مری،سابق ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال کے علاوہ قبائلی معتبرین سول اور پاک آرمی ک،ایف سی کے افیسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی اور نصیر آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کالعدم بلوچ تنظیم کی315 فراری افراد میں پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت محب وطن بھائیوں کی مالی معاونت اور یکجہتی کے تحت امداری رقم کی قسط ادا کرنے کی پروقار تقریب جرگہ ہال آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر گہرام بگٹی تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر گہرام بگٹی، بریگیڈیئرسیکٹر کمانڈ ایسٹ چوہدری ذوالفقار باجوہ ،ممتاز قبائلی رہنماء میر فرید احمد ریئسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وسلامتی کا راستہ ہی اصل کامیابی اور ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے ظلم وستم دہشت گردی کا راستہ ناکامی و تباہی کا ہے آپ سب نے امن و خوشحالی کا راستہ اپنا کر اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرت کی طرف سے عطا کردہ ایک حسین تحفہ ہے اس کی حفاظت بحیثیت قوم ہم سب پر لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم ایک بہادر اور محب الوطن قوم ہے آج آپ لو گ عہد کریں کہ اپنے ملک سے وفاداری کریں گے اور اپنے بچوں کو بہترین تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کے لیئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور افراد بیرونی پروپیگنڈامیںآکر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں انہوں نے کہا کہ یہ وطن آزاد ہے اور آپ ایک آزاد ملک کے باشندے ہوں آئیں اپنی ناراضگی کو ختم کریں اور پاکستان کے قابل فخر بیٹے بناکر ملک وقوم کی رہنمائی کریں ہتھیارپھینک کر قلم اٹھائیںاور اپنے بچوں کو تعلیم کے زیوار سے آراستہ کریں تاکہ وہ تعلیم حاصل کر کے اس ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

ا نہوں نے کہا کہ پہاڑوں اور غاروں میں اپنی صلاحیتوں کو برباد نہ کریں دہشت گردی سے باز آکر پرامن شہری بنا کربلوچستان میں امن خوشحالی ترقی بھائی چارے کے ساتھ بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر گہرام بگٹی، بریگیڈیئر اویس مجید،بریگیڈیئرسیکٹر کمانڈ ایسٹ چوہدری ذوالفقار باجوہ ، کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا،ڈی آئی جی سبی رینج پرویز احمد ، ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ،ایس ایس پی عبدالحق عمرانی،کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل چوہدری وقاراحمد،سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی ،سابق صوبائی وزیر شاہ نواز مری،سابق صوبائی وزیر ملک خرم شہزاد،سابق ضلع ناظم سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی،ممتاز قبائلی رہنماء میر فرید ریئسانی ،وڈیرہ میاں خان موندرانی بگٹی،سابق ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال نے خوشحال وپرامن بلوچستان پیکج کے تحت فراری میں نقدرقم تقسیم کیے۔