Live Updates

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کی بیٹی کا اپنی سوتیلی والدہ پر ایک اور لفظی وار

بے شک مکہ جائیں یا مدینہ ، اللہ اُن لوگوں کو معاف نہیں کرتا جو کسی کا خاندان توڑتے ہیں۔ دعا عامر کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 جون 2019 17:55

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کی بیٹی کا اپنی سوتیلی والدہ پر ایک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے والد کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر پر ایک مرتبہ پھر لفظی وار کیا۔ تفصیلات کے مطابق دعا عامر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بے شک آپ مدینہ جائیں یا مکہ جائیں، اللہ تعالیٰ کبھی بھی اُن لوگوں کو معاف نہیں کرتا جو کسی کا خاندان توڑیں اور اپنے خاندان کے ساتھ بھی بُرا کریں۔

اتنی منافقت دیکھ کر سخت مایوسی ہوتی ہے۔ دعا عامر نے طوبیٰ عامر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے گناہ کبھی معاف نہیں ہو سکتے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر اپنے والد کی دوسری شادی پر اظہار خیال کرتی رہی ہیں۔

والد کی دوسری شادی پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے جس نے مجھے اتنی اچھی والدہ ، بھائی اور مدد گار دوستوں سے نوازا، جو لوگ آپ کے بُرے وقت میں آپ کے ساتھ رہتے ہیں وہی لوگ آپ کی زندگی میں سب سے زیادہ معنی رکھتے ہیں۔
ایک اور پیغام میں دعا عامر نے ایک ٹویٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی میرے یا بھائی کے اچھے اخلاق اور تربیت کی تعریف کرتا ہے تو میں کہتی ہوں کہ یہ سب میری والدہ کی وجہ سے ہے۔

میری والدہ وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ہماری بہترین انداز میں تربیت کی۔
دعا عامر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اللہ ان سب پر اپنی رحمت کرے جو گھروں کو توڑنے کی بجائے انہیں پیار سے جوڑتے ہیں۔
جبکہ اس کے بعد بھی دعا عامر نے اپنے والد کی دوسری اہلیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ''HomeWrecker'' کا مطلب شئیر کیا تھا اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ جس سے بھی تعلق رکھتا ہے ، ''HomeWrecker'' کا مطلب یہ ہے۔
ایک اور ٹویٹر پیغام میں دعا عامر کا کہنا تھا کہ یہ کڑوے لوگ ہیں، کیونکہ ان کے بغیر ہم اچھی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات