Live Updates

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا، شاہ محمود قریشی

پاکستان خطے میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ، برابری کی بنیاد پر، پر امن تعلقات کا حامی ہے،پاکستان کے معاشی استحکام اور اپنی سفارتکاری کو مزید موثر بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں، وزیر خارجہ کا مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب

بدھ 12 جون 2019 20:26

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا، پاکستان خطے میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ، برابری کی بنیاد پر، پر امن تعلقات کا حامی ہے،پاکستان کے معاشی استحکام اور اپنی سفارتکاری کو مزید موثر بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔

مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا چھٹا اجلاس وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارت ہوا جس میں سابق سفراء ، سابق خارجہ سیکرٹریز، ماہرینِ بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی او آئی سی اجلاس میں شرکت، چینی نائب صدر کے حالیہ دورہ پاکستان سمیت اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے مشاورتی کونسل کے اراکین کو وزیر اعظم عمران خان کے او آئی سی اجلاس میں خطاب کے مندرجات اور چینی نائب صدر وانگ چی کشان کے دورہ پاکستان اور اس دوران طے پانے والے معاہدات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اراکین مشاورتی کونسل نے ،او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف اپنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ چینی نائب صدر وانگ چی کشان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ، برابری کی بنیاد پر، پر امن تعلقات کا حامی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے معاشی استحکام اور اپنی سفارتکاری کو مزید موثر بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے کثیر جہتی امور میں معاونت پر مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات