چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کا نیشنل اکیڈمی آف ہائیرایجوکیشن کو لانچ کرنے کا اعلان

نیشنل اکیڈمی آف ہائیرایجوکیشن کی چار سرگرمیاں ہوں گی ،تعلیم کے معیار کو بہتر کریں گے،ریسرچ کے معیار کو بہتر کرنا ترجیح ہے ،شفافیت کے عنصر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،یکم جولائی سے ورلڈ بینک کا پروگرام شروع ہوجائے گا، میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 جون 2019 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے نیشنل اکیڈمی آف ہائیرایجوکیشن کو لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل اکیڈمی آف ہائیرایجوکیشن کی چار سرگرمیاں ہوں گی ،تعلیم کے معیار کو بہتر کریں گے،ریسرچ کے معیار کو بہتر کرنا ترجیح ہے ،شفافیت کے عنصر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،یکم جولائی سے ورلڈ بینک کا پروگرام شروع ہوجائے گا۔

بدھ کو چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل اکیڈمی آف ہائیرایجوکیشن کو لانچ کرنے لگے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد لوگوں کو تعلیم اور ریسرچ میں اضافہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے جو تعلیم دے رہے ہیں اس سے معیشت کو فاہدہ ملے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ معیاری تعلیم فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔

انہوںنے کہاکہ ریسرچ پیپرز کی تعداد میں اضاف ضرور ہوا مگر معیار پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل اکیڈمی آف ہائیرایجوکیشن کی چار سرگرمیاں ہوں گی ۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم کے معیار کو بہتر کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ریسرچ کے معیار کو بہتر کرنا ترجیح ہے ۔انہوںنے کہاکہ شفافیت کے عنصر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔طارق بنوری نے کہاکہ ورلڈ بینک نے اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک پراجیکٹ کی منظوری دی ہے ناہی اسی کا حصہ ہیانہوںنے کہاکہ یکم جولائی سے ورلڈ بینک کا پروگرام شروع ہوجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف تعلیم سے وابستہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم پر ہم خرچ کریں گے تو اس کے بہتر نتائج حاصل کریں گے۔