Live Updates

بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس کھولی جائیگی،غلام سرور خان

بدھ 12 جون 2019 20:34

بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس کھولی جائے گی۔بدھ کو جاری ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت یہ ایئر سپیس کھولی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ایوی ایشن ڈویڑن کو درخواست بروز سوموار موصول ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرکے اسپیس کھولنے کا کہا۔پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن چاہتا ہے۔مشرقی باؤنڈ ائیراسپیس خطے میں کشیدگی کی وجہ سے بند تھی۔اس سلسلیمیں آئیر انڈیا B 747 400 استعمال کریگا۔ایئر سپیس کھلنے سے ایئر انڈیا کا جہاز 13جون کو نئی دہلی سے بشکیک جائے گا اور چودہ جون کو بشکیک سے نئی دلی آئے گا۔یہ ائیراسپیس 72 گھنٹوں کے لیے کھولی جائے گی۔اس رستے کے کھلنے سے نئی دلی اور بشکیک کا راستہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہو جائے گا۔غلام سرور ان کا کہنا تھا کہ اس آئیر سپیس کے بند ہونے سے بھارت کو زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات