عامر ورلڈ کپ کے بہترین گیند باز بن گئے

پیسر کی ٹورنامنٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 10 ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 18:20

عامر ورلڈ کپ کے بہترین گیند باز بن گئے
ٹانٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرلیں جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے بہترین گیند باز بن گئے ہیں۔عامر کی ٹورنامنٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد اب10 ہوگئی ہے اور ان کی شاندار کارکردگی کے باعث گرین شرٹس نے میچ میں واپسی کی ہے۔ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم 350 کے لگ بھگ ہدف پاکستان کو دینے میں کامیاب ہوجائے گی تاہم عامر نے اختتامی اوورز میں شاندار گیند بازی کی۔

(جاری ہے)

عامر نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، شان مارش، عثمان خواجہ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عامر کسی ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔عامر کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔                                                           


















  

متعلقہ عنوان :