انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان اختتام پذیر‘عملی امتحان کا آغازکل سے ہو گا

بدھ 12 جون 2019 21:33

لاہور۔12 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2019ء اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ عملی امتحان آج13جون سے 15جولائی تک جاری رہے گا، اِس عمل کے لئے 276امتحانی لیب قائم کی گئی ہیں۔امتحانی مقام پر دفعہ 144کا نفاذ ہوگا تاکہ امتحانی عمل شفاف انداز سے جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :