سپریم کورٹ نے اصغر خان کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

بدھ 12 جون 2019 21:37

سپریم کورٹ نے اصغر خان کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) سپریم کورٹ نے اصغر خان کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو اس معاملے میں سامنے آنے والے اہم سوالات پر اپناموقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ عدالت فوجی افسران کا معاملہ آ رمی ایکٹ کے تحت ریفر کرنے کا حکم دے چکی ، بتایاجائے کہ کیاکیس ملڑی اٹھارٹیز کو بھیجا گیاہے۔

بدھ کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پرایف آئی اے کے لیگل ایڈوائزر نے پیش ہوکرعدالت کوآگاہ کیاکہ ایف آ ئی اے کی جانب سے اس کیس کے بارے میں سربمہر تفصیلی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے، توجسٹس یحییٰ آفریدی نے سے کہاکہ اس کیس کے بارے میںسپریم کورٹ کا 25 ستمبر کوجاری حکمنامہ موجود ہے ،ہمیں بتایا جائے کہ کیاسپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیس ملڑی اٹھارٹیز کو بھیجا گیا ہے یہ بھی بتایا جائے کہ معاملہ کس تاریخ کو ملٹری اتھارٹیز کو بھیجا گیا ہے ، سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا کیس آ رمی ایکٹ کے تحت بھیجا گیا یا نہیں، سوال یہ ہے کہ اگر ایک معاملے میں کیس آ رمی ایکٹ کے تحت چل رہا ہو تو کیا سویلین پر بھی وہی قانون لاگو ہو گا کیونکہ ممکن ہے اس کیس کا یہی حل ہو، فاضل جج نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے آ رمی افسران کا معاملہ آ رمی ایکٹ کے تحت ریفر کرنے کا حکم دیا تھا کیونکہ اس کیس میں کئی اہم سوالات سامنے آ ئے ہیں جس پرحکومت اپناموقف عدالت میں پیش کرے،سماعت کے دوران درخواست گزار اضغر خان فیمیلی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے کہاکہ آ رمی افسران کے خلاف کیس چلنے کی تفصیلات بھی طلب کی جائے توجسٹس اعجاز الاحسن نے ان سے کہا کہ یہ بعد کی بات ہے پہلے معلومات تو آ نے دیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔